عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی خدمت کے لئے کام کریں،

0
1079

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبار طاہر سے)
عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی خدمت کے لئے کام کریں،یہ بات صوبائی وزیر ہیومن ڈویلپمنٹ آشفہ فتیانہ نے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی، ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق،ایم پی اے چوہدری بلال اصغر وڑائچ،ایم پی اے سیدہ سونیا علی رضا،ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد،سی ای او ایجوکیشن سہیل اصغر خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شمائلہ بانو، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان موجود تھے،اجلاس میں جاری ترقیاتی سکیموں پر جاری پیش رفت اور ایم این اے و ایم پی ایز کی ترقیاتی سکیموں کے بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا،صوبائی وزیر آشفہ ریاض نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر فلاح عامہ کے جاری منصوبوں میں کام کی رفتار اور معیار و میٹریل کے استعمال پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید احمد سعیدی نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو ترقیاتی کاموں کی صورت میں ریلیف فراہم کرنا ہے، حکومت عوام کا معیارزندگی بلند کرنے اورانہیں بنیادی سہولیات ا ن کی دہلیز پر مہیا کرنے کے مشن پر گامزن ہے،ترقیاتی پیکج اورسکیموں پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جا رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر عمر جاویدنے افسران کوہدایت کی کہ حکومت پنجاب کی تمام ترقیاتی اور فلاحی سکیموں کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ افسران دفاتر میں حاضری کو یقینی بنائیں اور آنے والے سائلین کے مسائل فوری حل کریں اور سائلین کے دفاتر میں چکر نہ لگوائیں،ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کو بتایا کہ فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں