وزیر اعظم پاکستان زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیولرز کی تقریب قرعہ اندازی

0
966

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبار طاہر سے)
وزیر اعظم پاکستان زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیولرز کی تقریب قرعہ اندازی میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار پر منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید، پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی،مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی چوہدری محمد آصف اور ڈپٹی ڈائریکٹر فرحانہ جمیل،اے ڈی سی آر مدثر احمد بخاری،چیئرمین بلدیہ میا ں شہزاد احمد،چیئرمین اوورسیز کمیٹی میاں نوید عالم،ضلعی چیئرمین ٹیو ٹا چوہدری سہیل عباس ٹیپو،وائس چیئرمین بلدیہ سعید الرحمن،ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر،ضلعی چیئر مین سوئی گیس ذیشان رنداھاوسمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،تقریب کے دوران لیزر لینڈ لیولرز کی قرعہ اندازی کی گئی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی فرحانہ جمیل نے بتایا کہ لیزرلینڈلیولر کی فراہمی کیلئے کاشتکاروں کی اہل تعداد 250 درخواستیں قرعہ اندازی میں شامل کی گئی اور ہر تحصیل کو زیر کاشت رقبہ کے حساب سے لیزر لینڈ لیولر کا کوٹہ فراہم کیا گیا ہے جس کے90کسانوں کو لیزر مختص کیے گئے ہیں،وزیر اعلیٰ کی کسان دوست پالیسی کے تحت ضلع کے کاشتکاروں میں کروڑوں روپے کی سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولر فراہم کئے جا رہے ہیں، تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے خوش نصیب کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وزیر اعظم پاکستان زرعی ایمرجنسی پروگرام (NPIW-II)کے تحت لیزر لینڈ لیولرز کی تقسیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،زراعت کے فروغ میں ملکی ترقی و خوشحالی پنہاں ہے،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداوار میں اضافہ ہوگا، سبز انقلاب ہی ارض وطن کو معاشی بحرانوں سے نکالنے میں مددگار ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی اورمحکمہ اصلاح آبپاشی میں جدت لانے اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کیلئے متحرک ہیں،کاشتکاروں کو رعائتی قیمت پر لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی سے پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں