ضلع بھر کی یونین کونسل کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے درمیان کیڈرے سکلزکے مقابلہ جات

0
492

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبار طاہر سے)
ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیرکی ہدایت پرریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرکی زیر نگرانی ضلع بھر کی یونین کونسل کی کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کے درمیان کیڈرے سکلزکے مقابلہ جات منعقد کرائے گئے،مقابلہ جات کا انعقاد کامرس کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کیا گیا،پروگرام میں پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدرچوہدری محمداشفاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، پروگرام میں ضلعی چیئرمین (ٹیوٹا)چوہدری سہیل عباس ٹیپو، جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سہیل غنی،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسربشارت حمید،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مُرسلین،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمدفاروقی اور ریسکیو اہلکاروں سمیت ریسکیو رضاکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،کیڈرے سکلزکے مقابلہ جات میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مریضوں کی درجہ بندی کرنا، ابتدائی طبی امداد دینا، آگ لگنے کی صورت میں بروقت کاروائی کر کے آگ کو بجھانا، بلڈنگ گرنے کی صورت میں مریضوں کی تلاش اور نکالنے کی کوشش کرنا، ڈوبنے والے یا پانی میں پھنسے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا، اس موقع پر ٹیموں کی درجہ بندی ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مُرسلین کمیونٹی ٹریننگ انسٹرکٹرز نے کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرنے بتایا کہ ان مقابلہ جات کا مقصد رضاکاروں کو ڈیزاسٹر کے حوالے سے تیار کرنا ہے تاکہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کے پہنچنے سے پہلے کسی بھی ایمرجنسی کے دوران لوگوں کی جان بچاسکیں،محفوظ معاشرے کی تشکیل کیلئے ہر فرد یہ عملی تربیت حاصل کرے تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر ریسکیواور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر حادثے کے شکار افراد کی خاطر خواہ مدد کرسکیں،میاں فراز منیر نے کہا کہ ان مقابلہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کی حامل (CERT) ٹیم آئندہ ماہ لاہور میں قومی سطح پر منعقد ہونے والے پانچویں نیشنل (CERT’s) کے مقابلہ جات میں حصہ لے سکے گی،تقریب کے اختتام میں جیتنے والی ٹیم اور رضاکاروں میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں