ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمودکی زیر صدارت ڈی پی او آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرائم میٹنگ

0
1205

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبار طاہر سے)
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمودکی زیر صدارت ڈی پی او آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان، ایس پی انویسٹی گیشن،ڈی ایس پی صدر ٹوبہ آصف علی شاہ،ڈی ایس پیز گوجرہ، کمالیہ، ڈی ایس پی لیگل، ڈ ی ایس پی سی آئی اے سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوزنے شرکت کی،میٹنگ میں آر پی او نے ضلع بھر کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیااورضلع بھر کے ایس ایچ او ز سے فرداً فرداً کارکردگی رپورٹ لی، پولکام پر ریکا رڈ کو چیک کیا،دوران میٹنگ آر پی او نے حکم دیا کہ مثل مقدمہ جات کے چالان آن لائن سسٹم میں اپ لوڈ کر کے بر وقت عدالت میں جمع کروائیں تا کہ انہیں آن لائن سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جا سکے،لوکل اینڈ سپیشل لاء اور دیگر کاروائی کے مقدمات کی فوری طورپر آن لائن تکمیل کو یقینی بنایا جائے، گینگ ریپ،زنا بالجبر، خلاف وضع فطری،اشتہاری،عدالتی مفروران اور نقب زنی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، لڑائی جھگڑا،اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں انسدادی کاروائی ضرور عمل میں لائی جائے،اس کے علاوہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسوکرنے اَن ٹریس مقدمات کو فوری ٹریس کرنے اور مال مسروقہ کو زیادہ سے زیادہ ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کرنے کا بھی حکم دیا،بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر عمران محمودنے دفاتر پولیس کے رجسٹر ہائے اور ریکارڈ کی انسپکشن بھی کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں