مہنگائی حد درجہ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن سوچنا یہ ہے کہ اس نظام حکومت کی تعمیر میں ہمارا کردار کیا ہے

0
947

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبار طاہر سے)
مہنگائی حد درجہ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن سوچنا یہ ہے کہ اس نظام حکومت کی تعمیر میں ہمارا کردار کیا ہے، موجودہ مشکل حالات میں غریب آدمی کا گزارہ انتہائی مشکل اور تکلیف دہ ہو گیا ہے،جب ہم اپنے لئے نمائندہ منتخب کرنے کیلئے بااختیار ہوتے ہیں تو ہمارا معیار صرف یہ ہوتا ہے کہ یہ بندہ کتنا میرے ذاتی معاملات میں کام آسکتا ہے، تھانے کچہری کے معاملات میں میری مدد کر سکتا ہے یا نہیں چاہے اُسے ساری زندگی بھی تھانے کچہری کا دروازہ نہ دیکھنا پڑے،ہمارا ووٹ ہی حکومت کو وجود میں لاتا ہے توآج نتائج اسی کے مطابق ہوں گے،ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہر چیز کی قیمت آسمان سے بات کر رہی ہے،غریب آدمی کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، غور کرنے کی ضرورت یہ ہے کہ جب ہم اپنے لیے حکومتی نمائندے کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کی سابقہ زندگی پر غور نہیں کرتے کہ کیسی ہے،کتنا نیک ہے کتنا اسلام کا پابند ہے،ہمارا معیار مختلف ہوتا ہے اسی وجہ سے ہمیں ایسے نتائج کا سامنا ہے،اس کا حل یہ ہے کہ ہم واپس پلٹیں اور آپ ﷺ کے ارشادات پر عمل کرتے ہوئے زندگی کو اسلام کے مطابق لے آئیں،یہی بہترین طرز حیات ہو گی، آخر میں انہوں نے ملکی موجودہ صورت حال میں بہتری کی دعا کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں