اشتہاری کو پناہ دینے اور فراری میں مدد دینے پر مقدمہ درجگھر میں داخل ہوکر ڈنڈوں سوٹوں سے اہل خانہ کو تشدد کانشانہ بنانے پر دس افراد کے خلا ف مقدمہ درج

0
784

پیرمحل (نامہ نگار)اشتہاری کو پناہ دینے اور فراری میں مدد دینے پر مقدمہ درج رفاقت علی اے ایس آئی نے چک نمبر673/14گ ب میں چھاپہ مارکر اشتہاری ملزم سونی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو حق نواز نے اشتہاری ملزم کو فرارکروادیا رفاقت علی اے ایس آئی نے زیر دفعہ 216ت پ کے تحت حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل (نامہ نگار)پولیس طرز کی فلیشر لائٹ لگاکر گھومنے والا موٹرسائیکل سوار گرفتار مقدمہ درج قیصر اشفاق پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت چک نمبر742گ ب کے قریب موٹرسائیکل سوار غلام رسول ولد محمد رفیق کو موٹرسائیکل پر پولیس طرز کی فلیشر لائٹس لگاکر گھومتے ہوئے گرفتار کرکے زیر دفعہ 112Aکے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل (نامہ نگار)گھر میں داخل ہوکر ڈنڈوں سوٹوں سے اہل خانہ کو تشدد کانشانہ بنانے پر دس افراد کے خلا ف مقدمہ درج چک نمبر762گ ب کے رہائشی مرید حسین کے گھر عامر وغیرہ دس کس مسلح ڈنڈے سوٹے داخل ہوکر مریدحسین اور اس کے اہل خانہ کو تشد دکانشانہ بنایا شدید مضروب کردیا وجہ عناد مرید حسین نے حملہ آوروں کو اپنے ملکیتی رقبہ سے گذر گاہ بنانے سے منع کیا تھا تھانہ اروتی پولیس نے زیر دفعہ 354/337A(i)L2ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں