وزیر اعظم نے عوام کوریلیف دینے کا اعلان کرکے رات کے اندھیرے میں مہنگائی بم گرادیا گیا چوہدری عثمان یاسین

0
855

پیرمحل (نامہ نگار) وزیر اعظم نے عوام کوریلیف دینے کا اعلان کرکے رات کے اندھیرے میں مہنگائی بم گرادیا گیا حکومت سبسڈی ختم کرکے بڑھائی گئی قیمتیں واپس لے ان خیالات کا اظہار چوہدری عثمان یاسین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمراہ محمد صدیق پیارا،چوہدری امان اللہ ۔ حاجی سردار محمد، مشتاق احمد سعیدی ،شاہد محمود انجم ،وزیر اعظم کی تقریر عوام کو ایک اور لالی پاپ ہے۔ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا، لیکن تبدیلی کو رسوا کیا وزیراعظم صرف 21 بار اسمبلی گئے، جب کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر 57 قوانین لائے گئے ۔ نیب کے پر کاٹ دیے گئے ہیں۔ چینی، گھی، پیٹرول اور اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کے باعث حلال کمانے والا تکلیف میں ہے حکومت عوام کو تباہ و برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے چینی کی قیمت کا 150روپے کلو ہوجانا جبکہ یوٹیلیٹی اسٹوروں پر گھی اور دیگر اشیا کی قیمتوں کا بڑھ جانا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے عمران نیازی مافیا ز کی سرپرستی کررہے ہیں اور عوام کو مہنگائی کے سونامی میں غرقاب کیا جارہا ہے چینی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام جیتے جی ماردیا گیا ہے ایک طرف مہنگائی کا سامان کیا جاتا ہے تو دوسری طرف ریلیف پیکیج کاجھانسہ دیا جاتا ہے ستم ظریفی کی انتہاء ہے اوپر سے مشیر خزانہ نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کی پیش گوئی کرکے پریشان حال عوام کو مزید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے عمران نیازی نے قبل ازیں بھی بلاواسطہ ٹیکس کے بجائے اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی چوری پکڑی گئی تھی کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگا دیا جس کے آفٹرشاکس کی بدولت ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی امڈ آیا ہے اور انہی بالواسطہ ٹیکسوں کے نفاذ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں پیٹرولیم کمپنیاں خام تیل اور ایل این جی پر 17 فیصد جو سیلز ٹیکس دے رہی ہیں اس بالواسطہ ٹیکس کا بوجھ بھی عوام کے کندھوں پر ڈال دیا گیا ہے۔انہوں کہاکہ ستم ظریفی کی انتہاء ہے کہ وفاقی حکومت عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف بھی مہنگائی و بے روزگاری کے ستائے عوام کو دینے کو تیار نہیں بلکہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے ذریعے خود بٹورنے کی پیشگی منصوبہ بندی کر چکی ہے حتیٰ کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی تو تبدیلی سرکار نے اس سہولت پر بھی سیلزٹیکس لگا دیا جو عوام دشمنی کی انتہا ہے۔ نااہل وزیراعظم آئی ایم ایف کی شاطرانہ چالوں کی تکمیل کے لیے صدارتی آرڈیننسوں کا نفاذ کروا کر پارلیمنٹ کی سراسر بے توقیری کر رہے ہیں اور نان فائلرز پروفیشنلز کے لیے بجلی کے بل کی مختلف سلیب پر 35 فیصد تک ٹیکس عائد کرنے کا حکومتی فیصلہ اندھیر نگری چوپٹ راج ہے نااہل حکومت کا پہلے سے لاگو ٹیکس کی ریکوری بہتر بنانے اور اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے صدارتی آرڈیننس کے سہارے مزید ٹیکس لگانا عوام کی جیبوں پر کھلم کھلا ڈاکہ مارنے کے مترادف اقدامات ہیں۔ وزیراعظم صرف 21 بار اسمبلی گئے، جب کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر 57 قوانین لائے گئے وزیر اعظم کا عوام کوریلیف دینے کا اعلان کرکے رات کے اندھیرے میں مہنگائی بم گرادیا گیا حکومت سبسڈی ختم کرکے بڑھائی گئی قیمتیں واپس لے وزیر اعظم کی تقریر عوام کو ایک اور لالی پاپ ہے۔ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا، لیکن تبدیلی کو رسوا کیا۔ نیب کے پر کاٹ دیے گئے ہیں۔ چینی، گھی، پیٹرول اور اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کے باعث حلال کمانے والا تکلیف میں ہے وزیراعظم اپنے خطاب میں ایک کروڑ نوکریوں کا بتاتے اور مزید 34 لاکھ افراد جو موجودہ دور حکومت میں بے روزگار ہوئے، اس کی وجوہات پر بھی بات کرتے مگر قوم کو خوشخبری کے نام پر لولی پاپ دے کر رات کے اندھیرے میں پٹرول بمب گرادیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں