ڈپٹی کمشنرعمر جاویدنے شہر کی مرکزی سبزی وپھل منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا

0
783

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبارطاہر)
ڈپٹی کمشنرعمر جاویدنے شہر کی مرکزی سبزی وپھل منڈی کا دورہ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اعتدال رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور اس ضمن میں مصنوعی مہنگائی اور اشیاء کے ریٹس میں بلاوجہ اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سبزیوں و پھلوں کی اعلی کوالٹی کو بھی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، نا قص اور غیر معیاری اشیاء فروخت نہیں ہونے دیں گے،عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس موقع پر عمر جاوید نے بولی کے شفاف عمل بارے مزید احکامات بھی جاری کئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں