بجلی چوروں اور واپڈا کے نادہندہ افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا اور بجلی چوروں کو کسی بھی صورت معافی نہیں دی جائے گی،

0
905

ٹوبہ ٹیک سنگھ(عبدالجبارطاہر)
بجلی چوروں اور واپڈا کے نادہندہ افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا اور بجلی چوروں کو کسی بھی صورت معافی نہیں دی جائے گی،ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او (سٹی) فیسکو(واپڈا) رانا بنیامین نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور لائن لاسز کو کم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین کو اس بات کا پابند بنایا جارہا ہے کہ وہ بجلی چوری کے تدارک کیلئے کسی قسم کے پریشر کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلاتفریق کاروائی عمل میں لائیں،محنتی ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جبکہ کم چور اور رشوت خورملازمین کیلئے میرے پاس کوئی جگہ نہیں یا تو وہ اپنا قبلہ درست کرلیں یا پھر کسی اور سب ڈویژن میں اپنا تبادلہ کروالیں،انہوں نے لائن مینوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل سیفٹی ہدایات پر عمل پیرا ہوئے ہوئے مین لائنوں پر کام کریں تاکہ ان کی زندگیاں محفوظ رہیں،رانا بنیامین نے مزید کہا کہ فیسکو(واپڈا) کو منافع بخش ادارہ بنانے میں ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں