پیرمحل شہر کی صفائی ستھرائی شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کام شروع کردیا

0
854

پیرمحل ( نامہ نگار )پیرمحل شہر کی صفائی ستھرائی شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کام شروع کردیا میونسپل کمیٹی عملہ دن رات شہریوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ہمراہ کونسلروں کے اجلاس میں خطاب میں کیا انہوںنے کہا پیرمحل شہر میں صفائی کی خصوصی مہم کے تحت میونسپل کمیٹی کے عملے کے کام کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں جامع منصوبہ بندی کے ساتھ صفائی کی خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے اور مختلف علاقوں میں کچرہ اٹھانے اور نالیاں صاف کرنے کا کام زور و شور سے جاری ہے شہر یوں کے مینڈیٹ کے مطابق شہر کی صفائی ستھرائی اور دیگر مسائل کے حل کا تہیہ کر رکھا ہے اوردستیاب وسائل میں رہتے ہوئے مقاصد کے حصول کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے : شہر یوں اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ وہ میونسپل کمیٹی عملہ سے تعاون کریں کوڑا کرکٹ کو کولیکشن پوائنٹس پر پھینکیں سیوریج لائنز کی صفائی کے دوران پلاسٹک کی بوتلیں، کباڑ کا سامان و دیگر سامان نکل رہا ہے جو کہ سیوریج لائنز کی بلاکنگ کا باعث بنتا ہے سیوریج لائنوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کی بجائے اپنے گھر کے باہر شاپر میں ڈال کر میونسپل کمیٹی عملہ کے ورکروں کے حوالے کریں صفائی نصف ایمان کے تحت شہریوں کی قومی ذمہ داری ہے کہ شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کے لیے میونسپل کمیٹی عملہ سے تعاون کریں انہوںنے کہا کہ ہمارے دروازے عوام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں میونسپل ملازم عملہ کی غفلت کوتاہی کو ہرگز برداشت نہ کیاجائے گا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں