تھیلیسیمیا مرض سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام

0
745

پیرمحل ( نامہ نگار )تھیلیسیمیا مرض سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل رانا غلام مرتضی ، چوہدری محمد اکرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ، میاں اسد حفیظ، چوہدری طارق شفیع، چوہدری ندیم اشرف ، محمد روزی خان ،محمد شعیب احسن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی شرکا کو تھیلیسیمیا بیماری کے متعلق آگاہی اور اس سے آنیوالی نسلوں کو محفوظ رکھنے کے متعلق آگاہی دی گئی، اقبال ایگلز فائونڈیشن کے چیئرمین محمد روزی خان نے واک میں شرکت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے بلڈ ڈونر کی خدمات کو سراہا انہوں نے بتایا کہ پیرمحل میں چار اضلاع کے تھیلیسیمیا بچے درد اور تکلیفیں لے کر آتے ہیں اور واپس جاتے ہوئے مسکراہٹیں لے کر جاتے ہیںنجی تنظیم اقبال ایگلز فائونڈیشن کا عزم دکھی انسانیت کی خدمت ہے تھیلیسیمیاسے پاک وطن ہے انشا اللہ اپنے پیارے وطن پاکستان کو اس بیماری سے محفوظ بناتے تک جدوجہد جاری رہے گی واک سکول روڈ سے شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اللہ والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی واک کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تھیلیسیمیا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کے بارے تحریریں درج تھیں غلام مرتضیٰ رانا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے خطاب میں کہا تھیلیسیمیا ایک خطرناک بیماری ہے جس سے بچا ئوکا بہترین طریقہ احتیاط ہے جس کے بارے بھرپور آگاہی دینے کی ضرورت ہے کزن میرج سمیت شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی کروانا چاہئے تاکہ اس خطر ناک بیماری سے بچا جا سکے واک کے اختتام پرشہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں