ہوم پاکستان دیہات میں فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کاروائی سات الگ...

دیہات میں فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کاروائی سات الگ الگ مقدمات درج

0

پیرمحل ( نامہ نگار ) دیہات میں فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کاروائی سات الگ الگ مقدمات درج ایک مقدمہ موٹروے پولیس جبکہ 6مقدمات محکمہ زراعت کی مدعیت میں درج کئے گئے تفصیل کے مطابق حکومت نے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کی ہے مگر اس کے باوجود دیہات میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگاکر فضائی آلودگی پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے تحت محمد جہانگیر فیلڈ اسسٹنٹ نے چک 745گ ب محمد ساجد، موضع شاہ پور کے زاہد مقبول کے خلاف ، امیر حمزہ فیلڈ اسسٹنٹ نے چک نمبر690گ ب کے اللہ یار ولد مسو ، چک نمبر755گ ب کے فلک شیر ولد غلام محمد اور ذوالفقارعلی موٹروے پولیس نے چک نمبر689گ ب کے محمد اسرار کے خلاف ،محمد اختر زراعت انسپکٹر نے چک نمبر761گ ب کے علی شیر کے خلاف فصل دھان کی باقیات کو آگ لگاکر فضائی آلودگی پر تھانہ اروتی میں زیر دفعہ 188/278ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات کا اندراج کروادیا

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version