قتل ،ڈکیتی ،ہائوس رابری ، چوری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک

0
819

تھانہ صدر ٹوبہ۔ قتل ،ڈکیتی ،ہائوس رابری ، چوری اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں مختلف تھانوں کو مطلوب ریکارڈ یافتہ ڈاکو ساتھی ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ہلاک
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ آصف سکنہ340گ ب کے گھر واردات کر کے ملزمان فرار ہوئے ہیں ۔جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ معہ ملازمان پولیس نے اکال والا روڈ نہر کے نزدیک ناکہ بندی کی تو اسی دوران4 اشخاص 2موٹر سائیکلوں پر سوار آ رہے تھے جن کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے آتشیں اسلحہ سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت محتاط انداز میں جوابی ہوائی فائرنگ کی گئی۔فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا آپریشن کے دوران 1 مسلح ڈاکو خون میں لت پت زخمی حالت میں پڑا ہوا ملا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیا۔ جس کی شناخت زبیر ولد محمد امجد قوم آرائیں سکنہ395ج ب سادہ آرائیاں کے نام سے ہوئی۔ جس کے قبضہ سے ایک پسٹل30بور برآمد ہوا۔جبکہ دیگر ڈاکو اپنے موٹر سائیکل چھوڑ کر اندھیرے کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے موٹر سائیکل اور برآمد شدہ پسٹل قبضہ پولیس میں لے لیے گئے ہیں ۔
ہلاک ہونے والے ڈاکو کا ریکا رڈ چیک کرنے پر ملزم انتہائی خطر ناک اور سابقہ ریکا رڈ یافتہ ہے جو ضلع ٹوبہ کے مختلف تھانوںمیں قتل، ڈکیتی ،ہائوس رابری،چوری اورناجائز اسلحہ کے مقدمات نمبر26/12،34/12،338/12،180/16، 252/16، 214/18، 224/18، 225/18، 226/18،227/18،228/18، 29/19،466/19، 331/20، 671/21، 689/21، 706/21،641/21،680/21 میںچا لان ہو چکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں