حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش منانے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد ڈویژنل پبلک ہائی سکول میں کیا گیا۔

0
864

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش منانے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد ڈویژنل پبلک ہائی سکول میں کیا گیا۔تقریب کے مہمان ڈپٹی کمشنر عمر جاوید تھے۔تقریب کے مہمان اعزاز ضلعی چیئرمین پی ٹی آئی وحید اکبر ، چیئرمین اوور سیز ز پاکستانی میاں نوید عالم ، ڈی او سیکنڈری میاں طاہر محمود ،ٹاسک فورس ایگریکلچر میاں امتیاز احمد،پرنسپل ادارہ ڈاکٹر رائو صدیق، ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سہیل غنی، یوتھ ونگ افتخار کسانہ،ضلعی چیئرمین زکوة عشر کمیٹی راجہ محمد عارف ،چیئرمین اولڈ ایچ ہوم زعغم اشرف تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور طلباء وطالبات نے خوبصورت انداز میںکلام اقبال پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا کہ اقبال ایک ایسی سوچ کا نام ہے جس نے تصور پاکستان پیش کیا اور مسلمانوں کو ان حالات سے روشناش کروایا جو کشمیری و بھارتی مسلمان سامنا کر رہے ہیں۔اقبال ایک سچے عاشق رسول کے ساتھ ساتھ محب دین تھے ۔علامہ اقبال کے پیغام نے سوتے ہوئے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔ آپ نے اپنی شاعری کو قوم کی اصلاح کا ذریعہ بنایا۔پرنسپل ادارہ ڈاکٹر رائو صدیق نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو آزادی، عمل، خودداری اور عالمگیر اخوت کا پیغام دیاہے اور محنت، جفاکشی اور بلند ہمت کی تعلیم دی ہے۔ ایمانِ کامل ، مستقل مزاجی اور عمل کا درس دیا ہے۔ علامہ اقبال کا پیغام اسلام کا پیغام ہے۔ اْنھوں نے اپنی شاعری میں قرآن کے سمند ر سے موتی چنے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں