اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی ازالہ برائے شکایات معذور افراد کااجلاس

0
1163

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی ازالہ برائے شکایات معذور افراد کااجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبد الشکور ، انچارج والڈ ہوم عبد المطلب،فوکل پرسن محمد قیوم، ایم وی اظہر نواب، لبیر آفیسر خالد محمود سمیت سپیشل افراد کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالشکور مارتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں6024 سپیشل افراد رجسٹر ہیں۔ معذور افراد کے خصوصی کوٹہ کے تحت 72 سپیشل افراد کو نوکریاں اور ایسے افراد جو جو بالکل کوئی کام نہیں کر سکتے ان میں11لاکھ 90 ہزار روپے کے فنڈز تقسیم کر چکے ہیں۔ سپیشل افراد کو حکومت پنجاب کی ہدایت پر سفری کاڈر کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور اس سلسلے میں اب تک 305 معذور افراد کو سفری کاڈر کی فراہمی کی جا چکی ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر مرحبا نعمت نے کہاہے کہ نابینا و معذور افراد ہمارے معاشرے کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، ان سپیشل افراد کی مدد اور ان کو نارمل افراد کی برابر سہولیات دینا وقت کا تقاضا ہے، ہماری تھوڑی سی توجہ اور شفقت سے یہ افراد بھی کارآمد شہری ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانا اولین ترجیحات ہیں، خصوصی افراد کیلئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں،ان کے مسائل فوری اورترجیحی بنیادو ںپر حل کرنے کیلئے ہرماہ اجلاس منعقد کیا جائیگا۔ اس موقع پر خصوصی افراد کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں