ہوم پاکستان گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 333 گ ب میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح...

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 333 گ ب میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح کو خراج تحسین پیش کرتے کے لیے پروقار تقریب

0

پیرمحل (نامہ نگار)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 333 گ ب میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رح کو خراج تحسین پیش کرتے کے لیے پروقار تقریب بسلسلہ 9 نومبر کو یومِ اقبال کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 333 گ ب میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کی گئی تقریب میں بچوں نے کلام اقبال اور ملی نغمے پیش کیے اس کے بعد بچوں نے تقاریر کے ذریعے جناب شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی زندگی کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض اللہ دتہ شاھد نے پیش کیے انہوں نے جناب علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کے بارے بچوں کو وضاحت سے بتایا آخر میں رئیس مدرسہ عبدالجبار نے انگریزی تقریر کے ذریعے علامہ اقبال رح کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ان کے دو قومی نظریے پر مشتمل مدلل گفتگو گی تقریب میں چوہدری محمد اسلم چوہدری محمد رشید چوہدری بشیر احمد اعجاز احمد محمد عارف لیاقت علی فیصل محمود محمد انور جملہ سٹاف اور طلبہ نے شرکت کی

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version