اوورلوڈنگ غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلانےبکرے چوری کرتے ہوئے دومویشی چور پکڑے گئے پرکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج ڈرائیور گرفتار

0
855

پیرمحل (نامہ نگار)اوورلوڈنگ غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر ڈرائیور گرفتار مقدمہ درج کلیم احمد پٹرولنگ پولیس آفیسر نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور زاہد فاروق کو چک نمبر 671/12گ ب کے قریب اوولوڈنگ کرکے غفلت لاپرواہی تیز رفتاری سے چلاکر دوسروں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل (نامہ نگار)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد ارشد اے ایس آئی نے دوران چیکنگ کرایہ داران کوائف چک نمبر674/15گ ب میں مالک مکان سرور ولد محمد دین کو اپنا مکان کرایہ دار محمد اکبر کو دے رکھا تھا کرایہ داری کا اندراج تھانہ میں نہ کروایا تھا کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل (نامہ نگار)موٹرسائیکل پر پولیس طرز کی نیلی بتی لگاکر گھومنے والا گرفتار مقدمہ درج نعمان خان اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس آفیسر نے موضع اکبر سہو کے قریب موٹرسائیکل سوار عمردراز کو موٹرسائیکل پر پولیس طرز کی نیلی بتی لگاکر گھومتے ہوئے گرفتار کرکے زیر دفعہ 112Aت پ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل (نامہ نگار)دھان کی فصل کو آگ لگاکر سموگ پیدا کرنے پر مقدمہ درج چک نمبر760گ ب میں شاہد علی نامی کسان نے دھان کی باقیات کو آگ لگاکر فضائی آلودگی پیدا کرکے پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے محمد جہانگیر فیلڈ اسسٹنٹ نے پکڑ کر تھانہ اروتی میں زیر دفعہ 188/278ت پ کے تحت مقدمہ درج کروادیا

پیرمحل (نامہ نگار)بکرے چوری کرتے ہوئے دومویشی چور پکڑے گئے درگت کے بعد پولیس کے حوالے تفصیل کے مطابق چک نمبر697/37گ ب میں دومویشی چور دن دیہاڑے بکرے چوری کرتے ہوئے دیہاتیوں نے پکڑ لیے اور درگت بنائی دونوں مویشی چور باپ بیٹا بیان کیے گئے ہے جن کا تعلق چک نمبر764گ ب سے ہے دیہاتیوںنے درگت کے بعد مویشی چوروں کو پولیس کے حوالے کردیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں