پیرمحل اور گردونواغ میں ہونے والے جرائم اور مقدمات کی تفصیلات

0
850

پیرمحل ( نامہ نگار )مویشی چوری کی واردات نامعلوم کارسوار مویشی چور لاکھوں روپے مالیت کے بکرے چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر691گ ب کے رہائشی فوجی سرور آرائیں کے گھر سے نامعلوم کارسوار سات عدد بکرے مالیت دولاکھ روپے چوری کرکے لے گئے اطلاع پاکر پولیس نے نامعلوم مویشی چوروں کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار )پٹرولنگ پولیس کی کاروائی شراب فروش گرفتار شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد اسلم پٹرولنگ پولیس آفیسر اڈا واہگی نے ایس ایس مرزا کمال انجم ڈ ی ایس پی مہر سعید احمد سیال کی ہدایات پردوران گشت موٹرسائیکل نمبرTSK-19-9073جس کو محمد ساجد ولد عبدالستار سی پلاٹ چلارہاتھا روک کر چیک کیا تو دیسی شراب اڑھائی لٹر برآمد ہوئی محمد ساجد کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 3/4شراب ایکٹ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ در ج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار )بجلی چوری ہوئے صارف پکڑا گیا مقدمہ درج ایس ڈی محمد محسن نے ہمراہ واپڈا ٹیم چھاپہ مارکر موضع کوہل خورد میں صارف محمد خان ولد عالم شیر کو مین پی بی سی کیبل واپڈا کو پنکچر کرکے ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑکر تھانہ پیرمحل میں زیر دفعہ 462-Jت پ کے تحت مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار )چوکی پولیس کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ شراب کشید کرتے ہوئے شراب فروش گرفتار خام اور تیار شراب برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق امداد اسلم سب انسپکٹر چوکی انچارج نے مخبر کی اطلاع پر موضع کوہل میں چھاپہ مارکر احاطہ مویشیاں میں شراب کشید کرتے ہوئے محمد سرور ولد نورمحمد قوم لک کو گرفتار کرکے چالو بھٹی شراب سامان مع تیار شراب 30لٹر خام شراب دس لیٹر برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4ت پ شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )موٹرسائیکل چوری کرنے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر321گ ب کے رہائشی مظفر عباس ولد لعل خان کا موٹرسائیکل نمبرTSL-4732جس کوسبزی منڈی پیرمحل سے موٹرسائیکل چور محمد وارث ولد ولی داد قوم لک چک نمبر319گ ب نے چوری کرلیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 381-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) امیر علی خان نائب تحصیلدار سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے دوران چیکنگ گراں فروشا ں موضع کوہل میں دکاندار زاہد ولد زوار حسین کو چک نمبر 665/6گ ب کے دکاندار محمدارشد ولد محمد اشرف ، اور دکاندار حفیظ اللہ ولد محمد رفیق ، دکاندار محمد قاسم ولد عبدالمجید ،دکاندار عمردراز ولد محمد عارف کوسامان کریانہ زائد ریٹ پر فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 3/7,3/6ت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹیپ ریکارڈپر گانے چلاکر ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پردو مقدمات درج تفصیل کے مطابق نعیم اقبال اے ایس آئی نے موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور منیر احمد ولد سارنگ خان قوم بلوچ اور موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور محمد آصف ولد محمد حسین قوم اوڈ ساکنان کوہل کلاں کو موٹرسائیکل رکشہ پر اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈ پر بلند آواز میں گانے لگاکر ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کرکے زیر دفعہ 6PSSRایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں