انسپکٹر اکبر حیات کی ریٹائرمنٹ پر ڈی پی او آفس ٹوبہ میںالوداعی تقریب

0
837

انسپکٹر اکبر حیات کی ریٹائرمنٹ پر ڈی پی او آفس ٹوبہ میںالوداعی تقریب
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) انسپکٹر اکبر حیات کے محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے پر ڈی پی او آفس ٹوبہ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ٹوبہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی صدر ،ڈی ایس پی گوجرہ،ڈی ایس پی کمالیہ ،ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پی آرگنا ئزڈ کرائم ،ڈی ایس پی لیگل،ڈی ایس پی سپیشل برانچ، انسپکٹر فریاد حسین،آفس سپرنٹنڈنٹ اور اکائونٹنٹ بھی موجود تھے۔
ڈی پی او ٹوبہ نجیب الرحمان نے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر اکبر حیات کوا عزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعیناتی کے دوران عوام الناس کی خدمت اورڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رہتے ہوئے حاصل کی گئی کامیابیوں اورمحنت کیساتھ کی گئی ڈیوٹی کو سراہا ۔
اس موقع پر انسپکٹر اکبر حیات کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ٹوبہ سمیت ضلع پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران اور ملازمان نے بہت زیادہ محبت دی ہے یہاں سے ایسی خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں جو کہ تا حیات مجھے یاد رہیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں