ڈپٹی کمشنر عمر جاویدگزشتہ روز بس کے نیچے آکر شہیدہونے والے چک نمبر 315 ج ب کے تین معصوم بھائیوں کے آبائی علاقہ میں افسوس کے لیے پہنچ گئے

0
812

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاویدگزشتہ روز بس کے نیچے آکر شہیدہونے والے چک نمبر 315 ج ب کے تین معصوم بھائیوں کے آبائی علاقہ میں افسوس کے لیے پہنچ گئے ۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے والدین سے تعزیت کی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دلی طور پر دکھ ہے، لیکن ہونی کو کون ٹال سکتا ہے ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس واقعہ پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ، وہ بچے شہید ہیں اور والدین کی بخشش کا ذریعہ بنے گے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کے اس اقدام کو سراہا کہ اس سے ان کا دکھ کم ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین کو یقین دلایا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس صمن میں ضلعی انتظامیہ والدین سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔ جلد ہے اس واقع میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں