وزیر اعلی پنجاب سردار ثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی زیر نگرانی جیلوں میں اسیروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے گرانقدر اقدامات عمل میں لائے گئے

0
816

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )سپرنٹنڈ نٹ ڈسٹر کٹ جیل ملک آصف عظیم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار ثمان بزدار کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی زیر نگرانی جیلوں میں اسیروں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے گرانقدر اقدامات عمل میں لائے گئے ہیںاور جیلوں میں قیدیوں کو تفریح کے مواقع فراہم کر نے اور حالات ھاضرہ سے باخبر رکھنے کیلئے بارکوں میں بڑے ایل ای ڈی ٹی ویز کی تنصیب بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ،ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ ڈسٹر کٹ جیل میں قیدیوں کی بارکوں میں ایل ای ڈی ٹی ویز نصب کر کے کیبل کنکشن لگوا دیئے گئے ہیں ،جن پر قیدی ان دنوں ٹی ٹوئنٹی کر کٹ ورلڈ کپ کے میچز سے براہ راست لطف اندوز ہو رہے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ قیدیوں کے ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیلئے جیل میں ٹیل فون بوتھ فنگشنل کر دیئے گئے ہیں ،جن سے قیدی جیل مینوئل کے مطابق اپنے اہل خانہ سے رابطہ میں رہتے ہیں ،جیلوں کے اسیر وں کی طرف سے مذکورہ حکومتی اقدامات کو انتہائی خوش آئندہ اور انسان دوست قرار دیا جارہا ہے ،کیونکہ نفرت جرم سے ہو تی ہے ،انسان سے نہیں ،اس لئے جیلوں سے رہائی کے بعد اسیروں کو معاشرہ کا مفید شہری بنانے کیلئے حالیہ حکومتی اصلاحات مدد گار ثابت ہو ں گی ، انہوںنے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق قیدیوں کو جیل منیوئل کے تحت سہو لیات کی فراہمی اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات میری ترجیحات ہیں، جبکہ جیل میں زیر حراست افراد کو قرآن پاک ،نماز کی باقاعدگی کے ساتھ ادائیگی اور ان کی تعلیم و تربیت کے لئے جیل قوانین کے تحت عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے کھانے کے معیار پر کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا ،اور کھانے کو باقاعدگی کے ساتھ چیک کیا جا تا ہے ،اسی طرح مریض قیدیوں کے علاج معالجہ کی ابتدائی سہو لیات انہیں جیل میں ہی فراہم کی جا رہی ہیں ،اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ آصف مرتضی شاہ بھی موجود تھے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں