ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

0
832

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ نجیب الرحمان کے حکم پر ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
4منشیات فروشوںاور6جواریوں سمیت12ملزمان گرفتار،2کلو 270گرام چرس،40لیٹر شراب ، 1رپیٹر12بور،1پسٹل30بور اور جواء پر لگی رقم برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل ٹوبہ ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان مقیم،عثمان،ذیشان،اکبر اور شاہد وغیرہ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ میچ پر جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے رجسٹر کھاتہ جات،3موبائل فون اور جواء کی رقم 4590روپے برآمد ہوئی۔
سرکل کمالیہ ۔ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم رضوان کو قابو کیا جس کے قبضہ سے30لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم احمد کو ہوائی فائرنگ کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔اسی طرح پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم آصف کو پرچی جواء کا کاروبار کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جس کے قبضہ سے جواء کی پرچیاں،رسید بک ،موبائل فون اور جواء کی رقم 470روپے برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او تھانہ اروتی و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم الیاس کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1040گرام چرس برآمد ہوئی۔اسی طرح انچارج چوکی پیرمحل و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم رفیق کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
سرکل گوجرہ ۔اسی طرح ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ و ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ضیغم کو قابو کیا جس کے قبضہ سے1230گرام چرس برآمد ہوئی ۔ دوسر ی کاروائی میں پولیس ٹیم نے کاروائی دوران گشت مشکوک پا کر ملزم شاہنوازکو چیک کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز رپیٹر12بور معہ کارتوس برآمد ہوا۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں