اہم کیس ٹریس آئوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ماہ اکتوبر

0
1176

اہم کیس ٹریس آئوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ماہ اکتوبر2021
ٹوبہ پولیس نے ماہ اکتوبر2021کے دوران اہم کیسز ٹریس آئوٹ کیے جن میںتھانہ سٹی گوجرہ نے آئرن سٹور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مالک دکان کو زخمی کرنے والے دونوں ملزمان 1۔ منظور ولد نو رمحمد قوم دلو سکنہ چک نمبر 488گ ب تحصیل تاندلیانوالہ 2۔ فیاض عرف چھلا ولد باہلک قوم وہنی وال سکنہ چکنمبر553گ ب تحصیل تاندلیانوالہ کو گرفتار کیا۔ملزمان کاسابقہ ریکارڈ چیک کرنے پر 1۔ملزم منظور ضلع فیصل آباد کے تھانہ جات مریدوالا،ماموں کانجن،گڑھ،سول لائن اورساہیوال کے تھانہ جات فریدٹاؤن،بہادرشاہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ سٹی گوجرہ کے ڈکیتی،دوران ڈکیتی زخمی،راہزنی اورناجائزاسلحہ کے مقدمات نمبر295/15، 41/14، 139/14، 322/13، 135/14،417/13، 157/14،105/14 ،104/14،82/14 ،84/14، 69/07،291/19، 438/20،11/21،704/20، 638/20،513/20سمیت دودرجن سے زائدمقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم منظورکو زخمی حالت میں گرفتار کرکے THQ ہسپتال گوجرہ سے الائیڈ ہسپتال ریفرکیاگیاجووہاں جاکر جانبحق ہوگیا۔ جبکہ ملزم فیاض عرف چھلاکاریکارڈچیک کرنے پر ملزم ضلع فیصل آبادکے تھانہ جات صدرسمندری،مریدوالا،ماموں کانجن،گڑھ اور ضلع ساہیوال کے تھانہ بہادرشاہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ سٹی گوجرہ کے ڈکیتی،دوران ڈکیتی زخمی،راہزنی اورناجائزاسلحہ کے مقدمات نمبر83/14،77/14، 427/13، 417/13، 18/13، 276/13، 123/14، 140/14،322/13، 50/14، 17/14، 239/20،503/20،506/20، 265/02، 438/20، 239/20،11/21،34/21،سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔تھانہ صدر گوجر ہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی چوری کی وارداتیں کرنے والے شانی گینگ کے 5ملزمان 1۔محمد عثمان عرف شانی ولداکبر علی قوم چٹھہ سکنہ 307ج ب ساروکی 2۔ محمد عامر ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ 306ج ب 3۔محمد حسن ولد محمد ارشد قوم جٹ سکنہ چک نمبر 306ج ب 4۔ذیشان مسیح ولد اقبال مسیح قو م مسیح سکنہ چک نمبر 307ج ب 5۔نثار احمد ولد محمد اشر ف قوم جٹ سکنہ 306ج ب کو گرفتار کیا ملزمان کے قبضہ سے 1لا کھ روپے نقدی ، 03 موٹر سائیکل ،اسلحہ ناجائز رائفل 12بوردو نالی ،پسٹل 30بور معہ گولیاں اور06 موبائل فونز برآمدہوئے۔تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کرنے والے 2ملزمان 1۔ حماد ولد احسان الحق قوم آرائیں سکنہ 288 ج ب 2۔رحمان ولد ریاض قوم آرائیں سکنہ 288 ج ب کو گرفتار کیاجن کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔تھانہ صدر گوجرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے حقیقی بیٹے اکمل علی بعمر13سال کو تشدد کر کے قتل کر نے والے ظالم باپ ملزم شبیر ولد اسلم قوم فقیر سکنہ 97ج ب کو گرفتار کیاجس نے دوران انٹیروگیشن اپنے بیٹے کو ڈنڈوں سے تشدد کر کے قتل کرنا تسلیم کیا ۔ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں