ہوم اہم خبریں خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی قومی مہم 15نومبر سے 27 نومبرتک...

خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی قومی مہم 15نومبر سے 27 نومبرتک ہوگی

0

پیرمحل( نامہ نگار ) خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی قومی مہم 15نومبر سے 27 نومبرتک ہوگی خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی قومی مہم کے سلسلہ میںتحصیل پیرمحل کے نجی سکول میں تقریب کاانعقاد کیا تقریب میں فیڈرل مانیٹر یونیسف مس انم ڈسٹرکٹ آفیسر میڈم شہناز نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مزمل فوکل پرسن طارق محمود ،میاں منشاد حسین اور اسحاق شاہ عبدالرزاق ہیڈماسٹر ہائی سکول نمبر1محمد انجم فوکل پرسن ،محمد حسنین ، چوہدری عبدالغفار ، نذیر احمد ٹھیکیدار ، مشتاق احمد کونسلرز ، میاں محمود احمد سمیت طلبا و طالبات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکا ء کو قومی مہم بارے آگاہی دی گئی خسرہ اور روبیلا سے بچائو کی قومی مہم 15نومبر سے 27 نومبرتک کی جائے گی مہم کے دوران 9ماہ سے 15سال تک کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی مہم کے دوران پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو قطرے بھی پائے جائیں گے مقررین کا کہنا تھاکہ قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہری اپنی قومی ذمہ داری کے تحت ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ محفوظ پاکستان اور محفوظ عوام کا تصورپایہ تکمیل ہو

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version