چوری کی دوواراداتیں نامعلوم چور دکاندار کا موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے

0
1160

پیرمحل ( نامہ نگار ) چوری کی دوواراداتیں نامعلوم چور دکاندار کا موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر743 گ ب کے رہائشی محمد رفیق ولد محمد خوشی کاموٹرسائیکل نمبرTSK-18-7198 ماڈل 2017 ء ہنڈا 70CCرنگ سرخ مالیت70ہزار روپے واہگی اڈا اپنی ٹریکٹر ورکشاپ کے باہرکھڑا کر کے کام میں مصروف ہو گیا موٹر سائیکل مذکور کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا پولیس نے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی چک نمبر672/13گ ب کے رہائشی وسیم ارشد ولد چوہدری محمد ارشد کے احاطہ مویشیاں سے نامعلوم کارسوار مویشی چور د وعدد بکرے مالیت60ہزار روپے ایک عدد واٹر پمپ مالیت 15ہزار روپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چوہدری محمد اکرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے اڈا واہگی پر دکاندار مصطفی ولد اللہ رکھا کو یوریا کھاد سرکاری ریٹ 1768روپے کی بجائے 2300روپے میں فروخت کرنے پراور دکان پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور کیش میمو جاری نہ کرنے پر زیر دفعہ 4/10/11/16فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر 1973کے تحت تھانہ پیرمحل میں درج کروادیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) شراب فروش اور منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد رمضان اے ایس آئی نے دوران گشت منشیات فروش محمد الیاس کو گرفتار کرکے منشیات چرس 1040گرام برآمد کرکے زیر دفعہ 9Cمنشیات ایکٹ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا امدا د اسلم چوکی انچار ج نے دوران گشت ریلوے پھاٹک پیرمحل کے قریب شراب فروش محمدر فیق ولد خورشید احمد سی پلاٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب دس لٹر برآمد کرکے زیر دفعہ 3/4شراب ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) ریلوے ٹریک سے پک اپ گذارنے کی کوشش ٹرین کی زد میں آکر پک اپ تباہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر704گ ب ریلوے ٹریک پر شاہد اقبال نامی ڈرائیور نے پک اپ گذارنے کی کوشش کی جو ٹرین کی زد میں آکر میں آکر ٹوٹ پھوٹ گئی ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچانے پر پک اپ گاڑی ڈرائیور شاہد اقبال کے خلاف زیر دفعہ 129/427ت پ ریلوے ایکٹ کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کرلیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں