ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا

0
867

ٹوبہ ٹیک سنگھ( پیرمحل ڈاٹ نیٹ)ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا ۔جہاں انہوں نے نیلامی اور متعلقہ ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے شیڈول، مانیٹرنگ اوردیگر معاملات چیک کیے۔انہوں نے شہر کی مرکزہ سبزی منڈی میں موجود پھڑیے، مزدور اور خریداروں میں مصروف لوگو ں سے بھی معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہاکہ منڈیوں میں نیلامی کے بغیر پھل و سبزی فروخت نہ کرنے دی جائے۔انہوںنے کہا کہ حکومت عوام الناس کو ہر ممکن ریلیف پہنچانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔سبزی منڈی میںمقامی سبزیوں کی پیداوار آنے کی وجہ سے سبزیوں کے نرخوں میں واضع کمی ہے۔مارکیٹ میں ٹماٹر، آلو، پیاز، کدو سمیت دیگر سبزیات مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں۔انہوں نے متعلقہ عملہ کو تمام سبزی وپھل کی بولی سے لیکر ترسیل کے عمل تک موثر نگرانی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی میں کرونا وائرس سے بچائو کے حوالہ سے حفاظتی اقدامات سمیت دیگر سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور اعلیٰ نظم و نسق برقراررکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں