ضلع بھر میں ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات کئے جارہے

0
923

ٹوبہ ٹیک سنگھ( پیرمحل ڈاٹ نیٹ)ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع بھر میں ممکنہ سموگ کے خطرات کے باعث مربوط انداز میں انسدادی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں دھان کی فصل کے کاشتکاروں اور کسانوں سمیت شہریوں کو احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ زراعت (توسیع) کی ٹیمیں سموگ کے حوالے سے کسانوں اور کاشکاروں میں آگاہی پھیلا رہی ہیں۔اس آگاہی مہم میں محکمہ زراعت نے بینرز اور پینا فلیکس بھی آویزاں کئے گئے ہیں جن پر ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور فصلوں کی باقیات نہ جلانے بارے تحریریں درج ہیں۔ تمام تحصیلوں میں کسانوں اور کاشکاروں کو آگاہ کرنے کیلئے پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ ماحول کو صاف ستھرا اور آلودگی سے پاک رکھنے کیلئے کسان اپنا کردار ادا کریں۔ احتیاطی وحفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے سے ہی ہم سموگ کے خطرات سے بچ سکتے ہیں۔ دھان کے مڈھوں /پرالی/باقیات کو آگ لگانے پر حکومت پنجاب کی طرف سے سختی سے منع کا گیا ہے۔ اس ضمن میں دھان کے کاشتکاروں اور کسانوں کو قبل از وقت بذریعہ نوٹس بھی آگاہ کر دیا گیا تھا اور خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنیوالے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں اور ضلع بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے بھٹوں کے خلاف 7لاکھ 13ہزار جرمانے اور 47 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے ۔اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑوں کے خلاف ضلع بھر میں گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔ایسی تمام گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے شہریوں سے اپیل کی کہ ممکنہ سموگ کی روک تھام کے لئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں