ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب کے سکولوں میں ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع

0
1025

پیرمحل ( نامہ نگار ) خالد بشیر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پیرمحل کا شہوار امین واہگہ سول جج مجسٹریٹ درجہ اول پیرمحل ہمراہ ملک منیر احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر پیرمحل کا ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق ناظرہ قرآن پر عمل درآمد کے سلسلہ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک 333 گ ب کا دورہ ناظرہ تعلیم کا ٹائم ٹیبل چیک کیا تفصیل کے مطابق ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب کے سکولوں میں ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد شروع کردیا اس سلسلہ میں خالد بشیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پیرمحل نے ہمرا شہوار امین واہگہ سول جج مجسٹریٹ درجہ اول پیرمحل ہمراہ ملک منیر احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر تحصیل پیرمحل گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 333 گ ب کا دورہ کرکے سکول میں ناظرہ اور ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کے حوالے سے ٹائم ٹیبل چیک کیا اور مختلف کلاسز کوچیک کرتے ہوئے طلبہ سے قر آن پاک ناظرہ سنا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناظرہ قرآن کے حوالے سے ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سختی سے عمل درآمد کیا جائے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں