اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ رانا کا کھاد کے گودام پر چھاپہ ذخیرہ کی گئی 13کروڑ 12لاکھ روپے مالیت کی 16ہزار کھاد کی بوریاں برآمد

0
444

پیرمحل ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ رانا کا کھاد کے گودام پر چھاپہ ذخیرہ کی گئی 13کروڑ 12لاکھ روپے مالیت کی 16ہزار کھاد کی بوریاں برآمد گودام سیل ، سرکاری نگرانی میں سیل پوائنٹ بنادیا تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرپیرمحل غلام مرتضیٰ رانا نے سندھلیانوالی روڈ پر چراغ فلور میںچھاپہ مارکر گودام میں ذخیرہ کی گئی 16ہزار بوری جن میں سونا یوریا ، ڈی اے پی ،سرسبز، دیگر زرعی کھادیں شامل ہے جس کی مالیت 13کروڑ 12لاکھ روپے بیان کی گئی ہے پکڑ کر گودام کو سیل کردیا اور برآمد کی گئی کھاد کا سرکاری نگرانی میں سرکاری ریٹ پر چراغ فلور ملزگیٹ پر سیل پوائنٹ بنادیا اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ رانا کا کہنا ہے کہ کسان زمیندار سرکاری ریٹ پر سیل پوائنٹ سے کھاد خرید کرسکتے ہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں