مسلم لیگ ن کا دور ، ترقی اور استحکام کا دور تھا جعلی مینڈیٹ کا پول صرف سوا تین سال میں کھل گیا ہے

0
435

پیرمحل (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کا دور ، ترقی اور استحکام کا دور تھا جعلی مینڈیٹ کا پول صرف سوا تین سال میں کھل گیا ہے حکومت نے عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دی ہے اقتدار حاصل کرکے مفروضہ کی بنیاد پر نیا پاکستان بنانے کے خواب مضحکہ ہی نہیں قوم کے ساتھ کھلم کھلا فراڈ کے مترادف ہے دہشت گردی کا شکار پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے والے محسنوں کو مقدمات میں ڈال کر حکومت کرنے کے خواب دیکھنے والے کبھی منزل مقصود پر نہیں پہنچ سکتے حکمرانوں کو محض خام خیالی کے لولی پاپ کی بجائے عملی اقدامات کرکے ملک وقوم کو بحرانوں سے نکالناہوگا ان خیالات کا اظہارعثمان یاسین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمراہ محمد صدیق پیارا سٹی صدر سابق تحصیل نائب ناظم حاجی محمد سردار ، اسرار پھلوری کے ہمراہ اپنے مشترکہ بیان میں کیا سودی سرمایہ دارانہ نظام نے انسانیت کو غلام بنا لیا ہے پاکستان میں ترقی کا پہیہ جام، عوام لاوارث ہو گئے ہیں۔ ملک میں عدل و انصاف کا صرف لفظ ہی رہ گیا ہے۔ حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا سانس لینا دشوار ہو چکا ہے۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک عملی طور پر حکومت چلا رہے ہیںپٹرول، بجلی، گیس کی قیمتوں کے بعد سبزیوں ،اشیاء خوردونوش کی روزبروزقیمتوں میں اضافے سے غریب کیلئے جینا مشکل ہوتاجارہاہے انہوں نے کہا سوچ ہی نہیں نظریہ بھی عظیم ہونا چاہیے نظریہ پختہ ہو تومنزل آسان ہوجاتی ہے قائد اعظم محمد علی جناح نے پختہ نظریہ کی بدولت پاکستان حاصل کیامسلم لیگ ن نے اپنے مصمم ارادہ کی بدولت پاکستان کو استحکام بخشتے ہوئے ایٹمی قوت بنایا میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کی علامت ہیں انہوں نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر پوری دنیا میں ناقابل تسخیر بنا دیاتھا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نیا پاکستان کانعرہ دے کر ملک کوقوم کو لولی پاپ دیا اب بھی پاکستان کے باشعور عوام مسلم لیگ ن کو ہی نجات دھندہ سمجھتے ہیںمسلم لیگ ن نے خدمت ، رواداری اور برداشت کی سیاست کو فروغ دیکر جمہوریت کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کی عمدہ مثالیں قائم کی جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک میں افراتفری ، گالی گلوچ دھرنا اور جلائو گھیرائو جھوٹ کی سیاست کوپروان چڑھایا اور ملک دشمن عناصر کی رہائیوں کے بدلے اپنے اقتدار کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے جوملک وقوم کو کسی صورت گوارا نہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک وقت میں ہی پٹرولیم ، بجلی گیس بجلی و اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی گرانی کا طوفان پیدا کردیا جس سے ہر طرف مایوسی انامیدی نے ڈیرے ڈال لیے قوم اب دوبارہ پھر میاں نوازشریف کی طرف دیکھ رہی ہے انشاء اللہ جلدہی میاں نوازشریف ، میاں شہبازشریف اپنے کڑے امتحان سے گذر کر ملک وقوم کو دوبارہ پھر بحرانوں سے نکالیں گے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں