ایماندار ،فرض شناش ،محنت اور لگن سے فرائض کی ادائیگیاں دینے والے افسران و دیگر ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں

0
407


ٹوبہ ٹیک سنگھ(          ) ایماندار ،فرض شناش ،محنت اور لگن سے فرائض کی ادائیگیاں دینے والے افسران و دیگر ملازمین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن پر ہمیں فخر ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید مدثر احمد بخاری کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس کے عملے کی طرف سے الوداعی تقریب پر اپنے خطاب میں کہی ،اس موقع پرصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن چوہدری سعید احمد سعیدی ،اے ڈی سی فنانس احمد جوادسردار ،اسسٹنٹ کمشنرز ضحی شاکرٹوبہ،عرفان ہنجرا کمالیہ،حسن نذیرگوجرہ،غلام مرتضی راناپیر محل،اے سی ایچ آر مرحبانعمت ،معروف بزنس مین راجہ صفدر خاں ، چوہدری شبیر احمد سعیدی یو کے،چیئرمین بلدیہ میاں شہزاد احمد، مرکزی چیئرمین انجمن تاجران حاجی عبدالحمید سرہندی، ضلعی صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر وحید اکبر ،سٹی صدر پاکستان تحریک انصاف میاں محمد اکرم ،صدر انجمن تاجران عامر حنیف ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹریڈ ونگ ویسٹ ریجن پنجاب افتخار کسانہ،تحصیل صدر ٹریڈ ونگ زعیم اشرف،میاں عرفان صدر،راجہ فریاد صدر کرسچن کمیونٹی ،ایس این اے ناصر محمود ،پرسنل پی اے ٹو ڈی سی بابر بشیر، ڈسٹرکٹ پریس فوٹو گرافر ملک محمود ناصر سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی ۔الودعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری ایک قابل اور فرض شناس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دوست بھی ہیں۔ ا نہوں نے کم مدت میں ریونیو آفیسر کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر ضلع کے اندر انتہائی محنت اور لگن سے سر انجام دیئے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید مدثر احمد بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جو عرصہ میں نے گزارا، اس عرصے میں اپنے سینئر آفیسر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر جاوید سے بہت کچھ سیکھا اور یہاں کے لوگوں نے جو مجھے عزت دی ہے وہ میں کبھی فرموش نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ انتہائی پر امن ضلع ہے اس ضلع میں امن وامان کیلئے جو کردار یہاں کے علماء ،صحافیوں ، عمائدین، ضلع امن کمیٹی نے ادا کیا ہے وہ مثالی ہے۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سید مدثر احمدبخاری ترقی پاکر بطور ڈپٹی سیکرٹری ہوم لاہور جارہے ہیں۔ سیدمدثر احمد بخاری نے تقریبا 15ماہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بطور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے فرائض سر انجام دئیے ۔آپ ایک فرض شناش خوش اخلاق کے مالک آفیسر ہیں۔اللہ تعا لیٰ انکو مستقبل میں بھی ڈھیروں خوشیاں، کامیابیاں اور کامرانیاں نصیب فرمائے۔تقریب کے احتتام پر تبدیل ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر احمد بخاری کو یاد گاری شیلڈز تحائف اور پھولوں کے گلدستے دیئے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا اور مستقبل میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی کے لیئے دعا کی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں