ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میںروبیلاو خسرہ اور پولیو سے بچاؤ کی 12 روزہ مہم کاآغاز کردیا گیا

0
762

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میںروبیلاو خسرہ اور پولیو سے بچاؤ کی 12 روزہ مہم کاآغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرعمر جاویدنے ڈی ایچ کیو ہسپتال میںانسداد خسرہ مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرکاشف باجوہ سمیت ہیلتھ افسران بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں بچوں کو روبیلاو خسرہ کے انجکشن اور پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا کہ 15 نومبر سے 27 نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو روبیلاو خسرہ کے انجکشن لگائے جائیں گے جبکہ انسداد خسرہ مہم میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 582 ٹیمیں9لاکھ 36ہزاز بچوں کو روبیلاو خسرہکے انجکشن لگائیں گی۔ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی کہ والدین اور سول سوسائٹی اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو خسرہ اور روبیلاکے انجکشن ضرور لگوائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بچوں کو خسرہ اور پولیو کے مہلک اثرات سے بچانے کیلئے 15 نومبر سے بھرپور مہم شروع کردی ہے۔ اس مہم کو کامیاب کرنے کیلئے محکمہ صحت اور انتظامیہ بھرپور اقدامات مکمل کر لے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی اس مہم میں ضرور ویکسی نیشن کرائیں تاکہ اس مہم کے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ 12 روزہ مہم کے دوران ہر گھر تک فیلڈ ٹیمیں خسرہ ویکسین لگائیں گی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرکاشف باجوہ نے بریفنگ بھی دی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں