ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے میونسپل کمیٹی میں احساس کفالت سنٹر کا اچانک وزٹ کیا

0
908

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے میونسپل کمیٹی میں احساس کفالت سنٹر کا اچانک وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے اپنے وزٹ کے دوران امدادی رقوم کی ادائیگی کا جائزہ لیا اور امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کو دیکھا اور امدادی رقم حاصل کرنے والی خواتین سے رقوم کی ادائیگی کے سلسلے میں معلومات لیں اس موقع پر خواتین کا کہنا تھا کہ ہمیں امدادی رقوم 12000 روپے کی مکمل ادائیگی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے تمام ریٹلرز کو ہدایت کی کہ رجسٹرڈ خواتین کو امدادی رقوم کی ادائیگی شفاف اور دیانتداری سے ادا کریں کٹوتی کرنے والے ریٹلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی جس پر تمام کفالت سنٹر کے افسران نے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کو یقین دلایا کہ ان شا اللہ امدادی رقوم بغیر کسی کٹوتی کے خواتین کو ادائیگی کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ تمام ریٹلرز اپنے معمول کے مطابق اپنا کام سرانجام دینے میں مصروف ہیں اور نظم و ضبط کے ساتھ رقوم کی تقسیم جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں