منشیات فروشوںاورپتنگ فروشوں سمیت13ملزمان گرفتار300پتنگیں،110لیٹر شراب،1کلو 742گرام چرس ، اور آتش بازی کا سامان برآمدم

0
835

ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
5منشیات فروشوںاور2پتنگ فروشوں سمیت13ملزمان گرفتار300پتنگیں،110لیٹر شراب،1کلو 742گرام چرس ، اور آتش بازی کا سامان برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل ٹوبہ ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فرش ملزم اسلم کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے 4ملزمان سلیم،ذیشان اور ناظر وغیرہ کو چیک کیا جن کے قبضہ سے27آتش بازیاں اور 7انار وغیرہ سامان آتش بازی برآمد ہوا۔چٹیانہ میںدوسری کاروائی کے دوران پولیس ٹیم نے شراب فروخت کرنے والے ملزم ارشد کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
سرکل کمالیہ ۔ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگیں فروخت کرنے والے2 ملزمان علی حیدر اور اسلم کو پتنگیں فروخت کرتے رنگے ہاتھوں قابو کیا جن کے قبضہ سے300پتنگیں برآمد ہوئیں ۔
ایس ایچ او تھانہ پیر محل معہ لیڈی کانسٹیبل و ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ سدرہ کو بذریعہ لیڈی کانسٹیبل قابو کر کے تلاشی لی جس کے قبضہ سے222گرام چرس برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میں انچارج چوکی پیر محل معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم رفیع کو چیک کیا جس کے قبضہ سے 270گرام چرس برآمد ہوئی۔
سرکل گوجرہ ۔ ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ و ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم قیصر کو قابو کیا جس کے قبضہ سے1250گرام چرس برآمد ہوئی ۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ معہ ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروش 2ملزمان رضوان اور سیموئیل کو قابو کیا جن کے قبضہ سے30/30لیٹر مجموعی طور پر60لیٹر شراب برآمد ہوئی۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں