وہدری سعید احمد سعیدی ایم پی اے کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 333 گ ب کا دورہ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا

0
808

پیرمحل ( نامہ نگار )چوہدری سعید احمد سعیدی ایم پی اے کا گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 333 گ ب کا دورہ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگایا چوہدری سعید احمد سعیدی ایم پی اے نے ہمراہ آصف ظہیر نمبر دار چوہدری محمد اسلم ڈاکٹر غلام مرتضی چوہدری ہارون الرشید چوہدری محمد سعید نمبردار چوہدری محمد رمضان نمبردار گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 333 گ ب کا دورہ کرکے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا اس موقع پر چوہدری عبدالجبار ہیڈ ماسٹر اور چوہدری اللہ دتہ شاہد ، چوہدری محمد اسلم نے سکول کے مسائل پیش کیے بلڈنگ کے حوالے سے گذارشات پیش کیں ایم پی اے نے سکول میں نئے کمروں کی تعمیر کے لیے جلدی گرانٹ دینے کا وعدہ کیا اور پرانی بلڈنگ کو چیک کرنے کے لیے محکمہ بلڈنگ سے رجوع کرنے کا وعدہ بھی کیا سکول پہنچنے پر اساتذہ طلبہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ایم پی اے کا استقبال کیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں