اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں پرائس مجسٹریٹس کا گراں فروشوں کے خلاف ایکشن تین مقدمات درج

0
916

پیرمحل ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں پرائس مجسٹریٹس کا گراں فروشوں کے خلاف ایکشن تین مقدمات درج تفصیل کے مطابق غلام مرتضیٰ رانا اسسٹنٹ کمشنر نے غلہ منڈی پیرمحل میں مجوزہ ریٹ سے زائد پر کھاد فروخت کرنے پر کھاد ڈیلر تنویر ولد محمد صدیق کے خلاف زیر دفعہ 3/7,3/6ت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا امیر علی نائب تحصیلدار پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے چک نمبر321گ ب کے رہائشی دکاندار وسیع الرحمن اور دکاند ارندیم ساجد ولد نورمحمد کے اشیاء زائد قیمت پر فروخت کرنے پر زیر دفعہ 3/7,3/6ت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمات درج کروادیے
پیرمحل ( نامہ نگار )واپڈا کی تار سے براہ بجلی چوری کرتے ہوئے صارف پکڑا گیا گھریلو سامان چوری کی واردات مقدمات درج محمد سلیم صدیقی ایس ڈی او نے ہمراہ واپڈا ٹاسک فورس چک نمبر700گ ب میں چھاپہ مارکر صارف محمد سعید ولد محمد یوسف کو واپڈا کے مین ٹرمینل کو ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر زیر دفعہ 462-Jت پ کے تحت تھانہ پیرمحل میں مقدمہ درج کروادیا گھر کا تالہ توڑکر لاکھوں روپے کا گھریلو سامان چوری کرنے پردوافراد کے خلاف مقدمہ درج بی پلاٹ کی رہائشی فوزیہ مختار کے گھر کا تالا توڑکر بگا وغیرہ دو کس نے گھر میں داخل ہوکر گھریلو سامان مالیت دیڑھ لاکھ روپے چوری کرلیا چوکی پولیس پیرمحل نے زیر دفعہ 380/457ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
پیرمحل ( نامہ نگار )موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومنے والے موٹرسائیکل سوار گرفتارمقدمات درج تفصیل کے مطابق فرخ منیب پٹرولنگ پولیس آفیسر نے دوران گشت موٹرسائیکل سوار شاہد اقبال کو اڈا واہگی پر ،نعمان خان اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس آفیسر نے موٹرسائیکل سوار محمد ریاض احمدکو پل نکاسو موضع مائی صفوراں پرموٹرسائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر گھومتے ہوئے گرفتار کرکے زیر دفعہ 97Aت پ کے تحت تھانہ پیرمحل اور تھانہ اروتی میں مقدمات درج کروادیے
پیرمحل ( نامہ نگار )دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگاکر فضائی آلودگی کی خلاف ورزی پر دومقدمات درج تفصیل کے مطابق امیر حمزہ فیلڈ اسسٹنٹ نے چک نمبر755گ ب میں محمد شریف کوجبکہ محمد اختر فیلڈ اسسٹنٹ نے چک نمبر674گ ب میں محمد عارف کو دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگاکر فضائی آلودگی کی خلاف ورزی پر تھانہ اروتی میں زیر دفعہ 188ت پ کے تحت مقدمات درج کروادیے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں