ہوم پاکستان نجی تعلیمی ادارہ البغداد سکول سسٹم پیرمحل کااعزاز

نجی تعلیمی ادارہ البغداد سکول سسٹم پیرمحل کااعزاز

0

نجی تعلیمی ادارہ البغداد سکول سسٹم پیرمحل کااعزاز
نجی تعلیمی ادارہ البغداد سکول سسٹم کی طالبات کی فیصل آباد بورڈ کےنہم اور دہم امتحانات میں اول،دوئم اور سوئم پوزیشنز
پیرمحل (نامہ نگار): تفصیلات کے مطابق جماعت نہم میں کورین منعم ،ایمان اقبال،عائشہ ایمان،فرخ یاسمین،افرح ظفراور ماہم راؤف نے 505/505 نمبر حاصل کیےجب کہ جماعت دہم میں لازبہ اصغر ،فائقہ علی،سیرت فاطمہ،آمنہ تبسم اور معظمہ وارث نے 1100/1100 نمبر حاصل کیے۔
علاقہ بھرمیں سب سے زیادہ فل مارکس حاصل کرنے والاہ واحد ادارہ جس کی نہم،دہم کی کل 11طالبات نے فل مارکس حاصل کیے ۔مزید برآں جماعت نہم میں 81 طالبات میں سے 53طالبات نے 90 فیصد سے زیادہ نمبرز حاصل کیے جبکہ جماعت دہم میں 92 طالبات میں سے 69 طالبات نے 90 فیصد سے زیادہ نمبرز حاصل کیے۔شاندار تعلیمی نتائج پر شہری تنظیموں کے عہدیداران ،طلباوطالبات کے والدین نے البغداد سکول کے ڈائریکٹر محمد ندیم پرنسپل راؤ شہزاد امین ،جملہ سٹاف اور طالبات کو مبارکباد دیتےہوئےنیک تمناؤ ں کا اظہار کیا۔نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات نےاپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کانتیجہ قرار دیا۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version