ہوم اہم خبریں زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے ضلع...

زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی آگاہی مہم

0

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی آگاہی مہم جاری ہے وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام برائے گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلبہ اور محکمہ زراعت ( توسیع) کی باہمی کوشش سے روڈ شو ریلی اور آگاہی کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈویڑنل کنونیئر غلام مرتضیٰ اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع آصف عزیز ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر محمد فاروق خالد، زراعت آفیسر میڈم سعدیہ کاٹن انسپکٹر سمیت طلباء وطالبات میڈیا نمائندگان سول سوسائٹی تاجران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر کسانوں میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس 9 روزہ مہم کے لئے یونیورسٹی کے طلبا و طالبات مرکز لیول پر زرعی توسیعی عملہ کے ساتھ ملکر دن بھر کسانوں کے ساتھ مصروف عمل رہیں گے اس سلسلہ میں روڈ شوز کے ساتھ ساتھ گندم کی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے تیار کردہ تشہیری مواد گھر گھر تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو گروہوں کی صورت میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طول و ارض میں پھیلا دیا گیا ہے،جہاں زمین کی تیاری، تصدیق شدہ بیجوں کوزہر کاری کے ساتھ ساتھ بوائی کے لئے زرعی مشینری کے موئثر استعمال کے حوالے شعور کی بیداری کے لئے کام مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف نوجوان طلبہ کو کسانوں کے عملی اقدامات سے ہم آہنگ ہونے کا موقع میسر آسکے گا بلکہ کلاس روم اور لیبارٹریز سے نکل کر زمینی حقائق کا ادراک بھی حاصل ہو گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ قوم کے بیٹے بیٹیاں اپنے اساتذہ کے ہمراہ وطن کی مٹی سے محبت کا قرض چکانے کے لئے جس طرح فیلڈ میں نکلے ہیں اس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

کوئی تبصرہ نہیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Translate »
error: Content is protected !!
Exit mobile version