چوری کی تین وارداتیں لاکھوں روپے کے جانور اور طلائی زیورات چوری

0
789

پیرمحل( نامہ نگار ) چوری کی تین وارداتیں لاکھوں روپے کے جانور اور طلائی زیورات چوری تفصیل کے مطابق چک نمبر685/26گ ب کے رہائشی تحسین اکبر ولد اکبر علی کے احاطہ مویشیاں سے چار عدد جانور دوبکرے دو بکریاں مالیت ایک لاکھ 50ہزار روپے نامعلوم چورچوری کرکے لے گئے چک نمبر332گ ب کے رہائشی محمد آصف ولد محمد انور کے احاطہ مویشیاں سے بھینس ، کٹی ، وچھا مالیت دولاکھ 15ہزار وپے چوری کرکے لے گئے چک نمبر693 گ ب کے رہائشی محمد اسلم کے گھر میں نقب لگاکر نامعلوم چور موبائل فون نقدی طلائی زیورات مالیت دولاکھ تین ہزار روپے چوری کرکے لیے پولیس نے مقدمات درج کرکے نامعلوم چوروں کی تلاش شرو ع کردی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں