ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز پر ڈینگی اور ملیریا کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں

0
816

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز پر ڈینگی اور ملیریا کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دے گی،ان خیالات کا اظہار پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر میاں عمران منظور نے کیمسٹوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری شہزاد اقبال ملک،گوجرہ کے صدر منصور احمد بھنگو اور کمالیہ کے صدر میاں ریحان بھی موجود تھے،میاں عمران منظور نے کہا کہ حالیہ موسم میں ڈینگی اور ملیریا تیزی سے پھیل رہا ہے،جس کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے میڈیکل سٹورز پر ملیریا،ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں کے علاج معالجہ کی تمام ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے،شہری گھروں میں ادویات سٹاک کرنے کی بجائے اپنی ضرورت کے مطابق ادویات خریدیں،مارکیٹ میں تمام ادویات دستیاب ہیں شہری پریشان ہرگز نہ ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں