اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کھاد کی متعدد دوکانوں پر چھاپہ مار کر سیکنڑوں کھاد کی بوریاں قبضے میں لے لیں

0
1370

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ضلعی انتظامیہ چینی اور کھاد مافیا کے خلاف حرکت میں آ گئی، اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے کھاد کی متعدد دوکانوں پر چھاپہ مار کر سیکنڑوں کھاد کی بوریاں قبضے میں لے لیں دوکانداروں کو بھاری جرمانے،اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے گزشتہ روز 288 ج ب پھاٹک پر شہزاد کھاد ڈیلرکوکھاد ذخیرہ کرنے پر 25000/-روپے،ساجد عمران کھاد ڈیلر کو 20ہزار روپے اسی طرح عبدالغفار کھاد ڈیلر کو 10ہزار روپے جرمانہ کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ضحی شاکر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھاد کو سرکاری تحویل میں لے کر سیل پوائنٹ پر رکھ دیا گیا،کسان سیل پوائنٹ پر یوریاکھاد1788 روپے اور ڈی اے پی سرکاری ریٹ8230 پر اس سیلز پوائنٹس سے خرید سکتے ہیں،کھاد ڈیلر اور چینی مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گئی،انہوں نے کہا کہ شہری زخیرہ کی گئی اور مہنگے داموں کھاد اور چینی فروخت کرنے والے دوکانداروں کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے برآمد ہونے والی کھاد سرکاری نرخوں پر کسانوں کو بیچی جائی گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں