ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ خواجہ طارق خورشیدنے مختلف سکولوں کا معائنہ کیا

0
861


  ٹوبہ ٹیک سنگھ(     )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ خواجہ طارق خورشیدنے مختلف سکولوں کا معائنہ کیاعدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ طارق خورشید خواجہ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف بوائز اور گرلز سکولوںکے دورہ  کے دوران قران پاک کے متعلق پڑھائے جانے والے نصاب کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے پہنچنے پر سکول سربراہان نے ان کا استقبال کیا اور سکول میں پڑھائے جانے والے نصاب کے بارے میں بریف کیا۔ جبکہ انسپیکشن کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق خورشید خواجہ نے قرآن پاک کی تعلیم کو بہتر طریقے سے پڑھانے اور غلطیوں سے پاک نصاب پر زور دیا اور کہا کہ قرآن پاک ہمارے لیے پاک اور بابرکت کتاب ہے جس پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس لیے قرآن پاک کی تعلیم اور غلطیوں سے پاک نصاب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف آفیسر ایجوکیشن سہیل اظہر خان اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر (ایجوکیشن شاہد خوشنود بھی ان کے ہمراہ تھے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں