زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کی زرعی ماہرین کے ہمراہ زیادہ گندم اگائو مہم کے سلسلے میں روڈ شواورریلی

0
856

پیرمحل ( نامہ نگار ) زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کی زرعی ماہرین کے ہمراہ زیادہ گندم اگائو مہم کے سلسلے میں روڈ شواورریلی، کاشتکاروں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کروائیں گے محکمہ زراعت پیرمحل کے زیر اہتمام زیادہ گندم اگائو مہم کے سلسلے میں زرعی یونیورسٹی سب کیمپس کے طلبہ میں پیرمحل میں روڈ شواور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت چودھری محمد اکرم اسسٹنٹ ڈائر یکٹر زراعت توسیع ، محمد طارق زراعت آفیسر پیرمحل نے کی طلبہ نے بینر اٹھارکھے تھے جس پر گندم کی پیداوار بڑھانے کی ہدایات درج تھی طلبہ نے زراعت آفس پیرمحل سے اللہ والا چوک تک ر وڈ شو اور ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے نعرے بلند کیے اور کسانوں کو پمفلٹ تقسیم کیے چودھری محمد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباداور محکمہ زراعت مشترکہ طور پر زیادہ گندم اگائو مہم کا آغاز کر رہا ہے تاکہ یو نیورسٹی طلبا محکمہ زراعت کے ساتھ شامل ہو کر کاشتکاروں کو گندم کی فی ایکڑ اضافہ کیلئے زیادہ سے زیادہ مشاورت دیں ۔ اس سلسلے میں پروگرام دے دیا ہے جس میں تمام لوگ مختلف دیہاتوں میں جا کر کاشتکاروں کو گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کروا ئینگے اس سلسلے میں ہم پیرمحل میں کاشتکارتنظیموں کو بھی شامل کر یں گے تا کہ زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کو جدید طریقے سے روشناس کرواسکیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں