یغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد مدارس کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرے گی قاضی محمد عمر حیات مہروی پ

0
828

پیرمحل ( نامہ نگار )پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد مدارس کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کرے گی قاضی محمد عمر حیات مہروی پیرمحل منہاج القرآن علما کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے راہنما قاضی محمد عمر حیات مہروی نے نظام المدارس پاکستان کی کاوشوں اور مدارس میں تعلیمی اصلاحات کو سراہتے ہوئے قائد محترم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویژن کو تعلیمی انقلاب قرار دیا ہے انہوں نے شورکوٹ روڈ کے علما ء کے وفد جس کی قیادت حافظ محمد عرفان خان قادری رہنما منہاج القرآن علما کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کر رہے تھے سے ملاقات میں قاضی عمر مہروی نے زور دیا کہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کا تقاضا ہے کہ مدارس کے نصاب کو عصری ضروریات سے ہم آہنگ بنایا جائے اور پیر محل میں ہونے والی پیغام پاکستان کانفرنس جس میں مرکزی قائدین ڈاکٹر میر محمد آصف ، مفتی حاجی امداد اللہ نعیمی، پیر محمد اشفاق علی چشتی، علامہ محمد خلیل احمد قادری ، علامہ محمد عزیز الحسن اعوان اور ضلعی قیادت میں خصوصا مفتی محمد عمران حیدر صفر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے علما سے اپیل کی کہ وہاں کانفرنس میں لازمی شرکت کریں اس کانفرنس میں ارباب حکومت ، وکلا اور سماجی وسیاسی تنظیموں کے رہنمائوں کو بھی دعوت دی ہے یاد رہے کانفرنس کا انعقاد 25 نومبر سیلیبریشن میرج ہال شورکوٹ روڈ پیرمحل صبح 10 بجے ہوگی

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں