ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں

0
48

ٹوبہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
5جواریوںاور4 منشیات فروشوں سمیت11ملزمان گرفتار96لیٹر شراب،1کلو300گرام چرس ، اور جواء پر لگی رقم برآمدمقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
سرکل ٹوبہ ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ و ملازمان پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے5ملزمان نثار،اللہ دتہ،زاہد اور نعیم وغیرہ کو جواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضہ سے تاش کے پتے اور جواء پر لگی رقم5190روپے برآمد ہوئی دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فرش ملزم اظہر کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 34لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
ایس ایچ او تھانہ چٹیانہ معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ندیم کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1300گرام چرس برآمد ہوئی۔
سرکل کمالیہ ۔ڈی ایس پی کمالیہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ و ملازمان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے والے ملزم نعیم کوقابو کیا جس کے قبضہ سے30 لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اروتی معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شبیر کوقابو کیا جس کے قبضہ سے1.1/2لیٹر شراب برآمد ہوئی۔دوسری کاروائی میںپولیس ٹیم نے دوران گشت مشکوک پا کر ملزم شاہد کو چیک کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوا۔
سرکل گوجرہ ۔ ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور معہ ملازمان پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم افضال مسیح کو قابو کیا جس کے قبضہ سے31لیٹر شراب برآمد ہوئی ۔گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں