تحصیل پیرمحل میں کھادوں کی بلیک میں فروخت بند نہ ہو سکی رانا شفیق پی ٹی آئی تحصیل صدر

0
48

پیرمحل ( نامہ نگار ) تحصیل پیرمحل میں کھادوں کی بلیک میں فروخت بند نہ ہو سکی رانا شفیق پی ٹی آئی تحصیل صدر کا چوہدری محمد اکر م اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف احتجاج کا اعلان تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل میں چوہدری محمد اکرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کی زیر نگرانی ہزاروں بوری کھاد برآمد کے سیل پوائنٹ بنائے مگر اس سیل پوائنٹ کے ذریعے نہ تو کسانوں کو مطلوبہ کھاد ملی او رنہ ہی تحصیل پیرمحل میں کھاد کی قلت دور ہوسکی کھاد نہ ملنے سے گندم سمیت دیگر فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے کسان گندم سمیت دیگر فصلوں کی بوائی کیلئے پریشانی کا شکار ہیںکھاد ڈیلرز مصنوعی قلت پیدا کر کے کسانوں کو من مرضی کی قیمتوں پر کھاد فروخت کر رہے ہیں ڈیلروںنے گوداموں پر چھاپوں کے پیش نظر اپنی سپلائی کو فیکٹری سے بند کروارکھا ہے جتنی مقدار میں بلیک میں کھاد کی ڈیمانڈ ہوتی ہے ڈیلر اتنی مقدار منگواکر کسان کے حوالے کردیتے ہیں کسانوں کاکہنا ہے کہ تحصیل پیرمحل کے کھاد ڈیلروںکے پاس ہزاروں بوریاں نہیں لاکھوں کی تعداد میں کھاد کی بوریاں ذخیرہ کررکھی ہے جس کا محکمہ زراعت اور سیکورٹی ادارے سراغ لگانے میں ناکا م ہے اگر کھا دفیکٹریوں سے ان ڈیلر کو آمدہ کھاد کی رسد کا ریکارڈ اور اوپن مارکیٹ سے خرید ی گئی کھاد کا ریکارڈ لیاجائے تونہ صر ف مصنوعی قلت ختم ہوگی بلکہ گندم کی پیداوار میں بروقت کھاد ڈالنے سے اضافہ ہوگا رانا محمد شفیق پی ٹی آئی تحریک صدر نے چوہدری محمد اکرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی طرف سے قبضہ میں لی گئی کھاد کو کسانوں کو نہ دلوانے اور مطلوبہ کسانوں کو کھاد کی ڈیمانڈ پوری نہ کروانے پر احتجاجی سمینار منعقد کروانے کا اعلان کردیا رانا محمد شفیق کا کہنا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کسان پریشان ہے علاقہ پیرمحل کا ہر کسان مشکل ترین وقت سے پس گیا ہے کھاد بیج کی مہنگائی نے پریشان کرکے رکھ دیا جو سبسڈیز حکومت نے دی وہ کہاں گئی ؟ چوہدری محمد اکرم اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے سب سٹڈیز کا کسانوں کو فائدہ نہ دیا تمام سیاسی غیر سیاسی احتجاجی سمینار میں شامل ہوکر کسانوں کی آواز بنیں جبکہ کسانوں کا کہنا ہے کہ ضلعی وتحصیل انتظامیہ کھاد ڈیلرز کیخلاف فرضی کاروائیاں کررہی ہے کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب سے کھاد کی مصنوعی قلت پیدا کر کے بلیک میں فروخت کرنیوالے ڈیلروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں