گوجرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

0
40

گوجرہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری
2 ملزمان گرفتار ، 1کلو 480گرام چرس ،اسلحہ ناجائز 1پسٹل 30بور معہ گولیا ں برآمد مقدمات درج
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( )ڈسٹرکٹ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ڈی ایس پی گوجرہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ سٹی گوجرہ وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیا ت فروش ملزم فیصل عرف بجو کو قابو کیا جس کے قبضہ سے1کلو 480گرام چرس برآمد ہوئی ۔
دوسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے والے ملزم کامرو وسیم عرف سنی کو قابو کیا جس کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 1پسٹل 30بور معہ گولیا ں برآمد ہوئی۔گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں