وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا متوقع دورہ

0
38

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف ریاض فتیانہ کی زیر صدارت وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا متوقع دورہ کمالیہ کے حوالے سے انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ،چیئرمین گڈ گورننس بریگیڈیر( ر) جاوید اکرم ، ضلعی صدر پی ٹی آئی وحید اکبر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو ، اسسٹنٹ کمشنرز ضحی شاکر، عرفان ہنجرا ، رانا غلام مرتضیٰ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ماہ متوقع دورہ وزیراعظم عمران خان بارے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آئندہ ماہ کمالیہ کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران ضلع بھر میں مکمل ہونے والے ترقیاتی پروجیکٹ کا افتتاح اور یونیورسٹی آف کمالیہ کے علاوہ میگا پروجیکٹ کا سنگ بنیادبھی رکھیں گے۔ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان جلسہ سے خطاب بھی کریں گے اس حوالے سے تمام انتظامات بارے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گی ہیں۔بعدازاں چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف ریاض فتیانہ نے ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کے ہمراہ مختلف روڈ ز کا معائنہ بھی کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں