خسرہ و روبیلا اورانسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالہ سے پیشرفت اور اب تک کے اہداف کا جائزہ

0
44

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )ڈپٹی کمشنر عمر جاوید کی زیر صدارت خسرہ و روبیلا اورانسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے حوالہ سے پیشرفت اور اب تک کے اہداف کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نبیل ریاض سندھو، اسسٹنٹ کمشنرز ضحی شاکر،غلام مرتضیٰ ،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ سمیت ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ نے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران اب تک 1لاکھ 89ہزاز 436بچوں کو پولیو کے قطرے اور 9ماہ سے 15سال کے 5لاکھ 86ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں ہیں ۔ ہیلتھ ٹیموں کو چیک کرنے کے علاوہ بچوں کی انگلیوں پر نشانات کی تصدیق کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے کہا کہ ضلع میںمہم کے حوالہ سے بچوں کوپولیو قطرے پلانے اور حفاظتی ٹیکے لگانے سے متعلق جانچ پڑتال کی جائے تاکہ کوئی بچہ پولیو قطرے اور حفاظتی ٹیکوں کے بغیرنہ رہے ، اس ضمن میں ٹیمیں مشنری جذبے کے ساتھ کام کریں تب ہی ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پایا جا سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جاوید نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مہم کی کامیابی اور کارکردگی کے حوالہ سے سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کے لئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے اور مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری اور موذی امراض سے بچانے کیلئے والدین ہیلتھ ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں