سموگ کی روک تھام کے حوالہ سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں اور دھوں دینے والی گاڑیوں کے خلاف زورو شور سے مہم

0
47

ٹوبہ ٹیک سنگھ( )وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سموگ کی روک تھام کے حوالہ سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں اور دھوں دینے والی گاڑیوں کے خلاف زورو شور سے مہم جاری ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرعمر جاوید کی نگرانی میں محکمہ تحفظ ماحولیات کی انسداد سموگ کی چھاپہ مار ٹیم انسپکٹر عرفان خان نے کاروائیوںکرتے ہوئے رجانہ میں 5بھٹہ خشت کو خلاف ورزی کرنے پرمتعلقہ تھانہ جات میں ایف آئی آر کا اندارج کروایا دیا ۔انسپکٹر عرفان خان نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات انجم رضا کی خصوصی ہدایت پر ضلع میں سموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کے پیش نظر دھواں پیدا کرنے والی فیکٹریاں جوکہ سموگ کا باعث بن رہی ہیں بالخصوص بھٹہ خشت جوکہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف و رزی کر رہے ہیںان تمام عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاجا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں